عمران خان کی بنی گالہ رہائش گاہ کا بجلی کا کنکشن آج منقطع کرنے کیلئے تیاریاں مکمل

عمران خان کی بنی گالہ رہائش گاہ کا بجلی کا کنکشن آج منقطع کرنے کیلئے تیاریاں ...

اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ( آئیسکو) نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے اپنی بنی گالہ کی رہائش گاہ کے بجلی کے بل سول نافرمانی کی تحریک کے تحت جمع نہ کرانے پر (آج) جمعہ کو کنکشن منقطع کرنے کیلئے تیاریاں مکمل کرلیں‘ تحریک انصاف کے کارکنوں کی کسی ممکنہ مزاحمت کے پیش نظر اسلام آباد پولیس کی مدد بھی حاصل کرنے کا فیصلہ ۔ جمعرات کو پانی و بجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا کہ آئیسکو حکام نے عمران خان کی طرف سے بنی گالہ کی رہائش گاہ کے بجلی کے بل جمع نہ کرانے پر دس دن تک نوٹس جاری کیا تھا جس کی معیاد 9اکتوبر کو ختم ہوجائے گی اور 10اکتوبر کو بجلی کا کنکشن کاٹ دیا جائے گا آئیسکو حکام نے قانون کے مطابق اپنے انتظامات مکمل کرلئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ کیونکہ عمران خان نے خود اپنے بجلی کے بل جمع نہیں کرائے اس لئے ہمیں امید ہے کہ وہ بجلی کاٹے جانے کے دوران کوئی مزاحمت نہیں کرینگے لیکن اگر ان کی طرف سے کوئی رکاوٹ ڈالی گئی تو پھر قانون حرکت میں آئے گا ضرورت پڑنے پر آئیسکو کا عملہ اپنی سکیورٹی کے لئے اسلام آباد پولیس سے مدد حاصل کرسکتاہے۔

تیاریاں مکمل

مزید : صفحہ اول