قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا، بھارتی جارحیت کا مو¿ثر جواب دینے پر غور کیا جائےگا

قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا، بھارتی جارحیت کا مو¿ثر جواب دینے پر ...

اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت سرحد پر کشیدگی اور مسلسل بھارتی جارحیت کے خلاف قومی سلامتی کونسل کا مشاورتی اجلاس (آج) جمعہ کو ہوگا ‘ وزیراعظم نے اس اہم اجلاس سے ایک روز قبل جمعرات کو میران شاہ کا دورہ کرکے شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کے خلاف سرگرم عمل فوجی جوانوں اور افسروں سے ملاقات کی‘ اجلاس میں بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے اہم فیصلے متوقع ہیں۔ وزیراعظم اور آرمی چیف نے میران شاہ میں ملاقات کے دوران بھی بھارت کی طرف سے مسلسل جارحیت بارے تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم کو عسکری قیادت کی طرف سے سلامتی کونسل کے اجلاس میں لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باﺅنڈری پر بھارتی جارحیت بارے تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ قومی سلامتی کونسل کے اس اہم اجلاس میں رکن وفاقی وزرا اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوں گے، اجلاس میں فوجی حکام سیاسی قیادت کو کنٹرول لائن اور ورکنگ باو¿نڈری پر بھارت کی طرف سے مسلسل خلاف ورزیوں اور اس کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کے بارے میں بھی آگاہ کرینگے۔ گزشتہ ایک ہفتے سے ورکنگ باو¿نڈری اور کنٹرول لائن پر بھارتی سکیورٹی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک 15پاکستانی شہری شہید اوردرجنوں زخمی ہوچکے ہیں

سلامتی کونسل

مزید : صفحہ اول