دشمن چھپ کر وار کرتاہے ،پاک فوج ایک مشکل جنگ جیت رہی ہے :نواز شریف

دشمن چھپ کر وار کرتاہے ،پاک فوج ایک مشکل جنگ جیت رہی ہے :نواز شریف

    میرانشاہ(آن لائن) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج انتہائی مشکل جنگ لڑ رہی ہے ۔یہ ایک ایسی جنگ ہے جس میں دشمن چھپ کر وار کرتا ہے ، مسلح دہشتگردی کیخلاف یہ جنگ جیت رہے ہیں ، ملک کی خاطر جان قربان کرنے والے قوم کے ہیرو ہیں۔ میرانشاہ کے دورے پر افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس بہادری کے ساتھ فوج جنگ لڑ رہی ہے وہ قابل تحسین ہے میرانشاہ آکر بہت خوشی محسوس کررہا ہوں،آپریشن میں کامیابی پر اپنی طرف سے اور پوری قوم کی طرف سے افسروں اور جوانوںکو مبارکباد پیش کرتا ہوں ، جنگ میں جتنے بھی جوان اور افسران شہید ہوئے ہیں اللہ تعالیٰ سے دعا ہے ان کو جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کے لواحقین کو صبر جمل عطا کرے، شہید قوم کے ہیرو ہیں۔جنہوں نے پاکستان کے مستقبل کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ۔نواز شریف نے کہا کہ آج جنگ جیت رہے ہیںاور پاکستان ہمیشہ کیلئے پرامن ملک بن جائے گا ۔ جنرل راحیل شریف کو مبارکباد دیتا ہوں، ان کی قیادت میں پاکستان کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی جنگ کامیابی سے لڑ ی جارہی ہے ۔ میرانشاہ کے دورے کے دوران وزیراعظم کو آپریشن ضرب عضب کے بارے میں بریفنگ دی گئی وزیراعظم نے آپریشن میں مصروف افسروں اور جوانوں سے ملاقات بھی کی ۔ بریفنگ کے دوران وزیراعظم کو بتایا گیا کہ آپریشن کامیابی سے جاری ہے شمالی وزیرستان کا 90فیصدعلاقہ دہشتگردوں سے کلیئر کرالیا گیا ہے دہشتگردوں سے برآمد ہونے والا گولہ بارود اور بھاری اسلحہ بھی وزیراعظم کو دکھایا گیا ہے وزیراعظم نواز شریف دورہ میرانشاہ کرنے والے پہلے وزیراعظم بن گئے ہیں میرانشاہ پہنچنے پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم کا استقبال کیا وزیراعظم نے جوانوں سے ملاقات کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی اور آپریشن کی کامیابی پر مبارکباد دی۔

 نواز شریف

مزید : صفحہ اول