ضمنی الیکشن این اے 149، جاوید ہاشمی کی انتخابی مہم تیز، ایک ہی دن میں تین مقامات پر جلسے

ضمنی الیکشن این اے 149، جاوید ہاشمی کی انتخابی مہم تیز، ایک ہی دن میں تین ...


ملتان ( سٹاف رپورٹر ) این اے 149کے آزاد امیدوار مخدوم جاوید ہاشمی نے انتخابی مہم کے سلسلے میں اپنے حلقہ کے مختلف علاقوں میں انتخابی دورے تیز کر دئیے ہیں اس ضمن میں یوسی 3غازی آباد میں مسلم لیگ ن کے رہنما رانا عامر اور رانا الطاف کی رہائش گاہ پر منعقد ہ انتخابی مہم کے سلسلے میں ہونے والے جلسہ میں مخدوم جاوید ہاشمی نے خطاب کیا اس موقع پر لیگی پارٹی رہنما ؤں شاہد مختیار لودھی ، ملک انور علی ، حمزہ شاہد لودھی ، جہانگیر خان ، اقبال وڑائچ ، حسیب علی ، حفیظ جوائیہ نے شرکت کی اس طرح یوسی 10چوک کمہارانوالہ میں پارٹی رہنما مشتاق کھو کھر کی رہائش گاہ پر بھی انتخابی جلسہ ہوا جلسہ میں شیخ طارق رشید ، ملک انور علی ، ارشد بوٹا ، چوہدری اسلم ، مسعود قریشی ، ڈاکٹر عالمگیر ، اسلم ہمایوں نے کی جبکہ یوسی 42نواں شہر لیگی کارکن چوہدری عمران عبد اللہ کی رہائش گاہ پر بھی انتخابی جلسہ میں ایم پی اے شہزاد مقبول بھٹہ شاہد مختارلودھی ، زاہد حمید گجر نے شرکت کی ۔

مزید : صفحہ اول