ایم ڈی ایل ڈبلیوایم سی کاصفائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے متعدد علاقوں کا دورہ

ایم ڈی ایل ڈبلیوایم سی کاصفائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے متعدد علاقوں ...


لاہور( جنرل رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیوایم سی) نے عید الاضحی کے بعد شہر میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے سبزہ زار، سمن آباد، وحدت روڈ، گلبرگ ، سرکلر روڈ، شادباغ، گڑھی شاہو، اندرون لاہوراورمال روڈ سمیت متعدد علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا۔دورے کا مقصد عید الاضحی کے کامیاب صفائی آپریشن کا حتمی جائزہ لینا تھا۔ سینئر منیجر آپریشنز سہیل انور ملک، منیجر کمیونی کیشن جمیل خاور، منیجر آپریشنز سعید خان اور اسسٹنٹ منیجر اسد احمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ایم ڈی ایل ڈبلیوایم سی خالد مجید نے دورے کے بعد اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عملہ و افسران کی انتھک محنت کو سراہا جن کی دن رات کی محنت سے 30 ہزار ٹن سے زائد آلائشوں کو کامیابی سے ٹھکانے لگایا جا سکا۔ انہوں نے مختلف علاقو ں میں شہریوں سے صفائی سے متعلق ان کے خیالات جاننے کے لیے بات بھی کی اور شہریوں کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا بے حد شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ورکر ز کی حوصلہ افزائی کے لیے 10 دن کی بونس تنخواہ دینے کا اعلان کیا جس نے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1