مسلم لیگ(ن) نے دور اقتدار میں ملک کی بھرپور خدمت کی،راشدہ یعقوب
لاہور( نمائندہ خصوصی) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ ماضی میں ہم نے بہت وقت ضائع کردیا ہے اوراب مزید وقت ضائع نہیں کرسکتے ،عمران خان پنجاب حکومت کے منصوبوں پر تنقید بھی کرتے ہیں اور وہ منصوبے خیبرپختون خواہ میں شروع بھی کررہے ہیں ،وہ پنجاب حکومت کی مثالی کارکردگی کا اقرار کیوں نہیں کرلیتے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ جنوبی کوریا1960میں سے ہم سے کہیں پیچھے تھا لیکن وہ آج ہم سے کہیں آگے ہے اور آج اسکی گاڑیاں یہاں نظر آتی ہیں پاکستان میں موٹر وے کا منصوبہ جنوبی کوریا نے مکمل کیا انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کا شمار پاکستان کے بڑے شہروں میں ہوتا ہے ، بڑے شہروں میں سیوریج کا پانی دریاؤں میں گرتا ہے کب ان چیزوں کا علاج کیا جائے گا ؟ پاکستان کے دیہاتوں کو خوشحال بنانے کا کام بہت پہلے مکمل ہو جانا چاہیے تھا حالانکہ قومیں تو بیس ،تیس سالوں میں ان مسائل سے نمٹتی ہیں لیکن آج ہم مزید اضافہ دیکھ رہے ہیں ہم نے بڑاوقت ضائع کر دیا ہے اور پاکستان کو کہاں سے کہاں پہنچا دیا ہے ، وہ زمانہ بھی تھا کہ 1990ء میں خطے میں پاکستان سب سے آگے تھا ، مسلم لیگ (ن )نے اپنے دو ادوار میں پاکستان کی بھرپور خدمت کی ۔
۔
۔
گزشتہ پندرہ سالوں میں اس ملک میں عوام کی فلاح و بہبود کا کونسا منصوبہ شروع کیا گیا ہے ۔ لاہور کے بعد راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبے کا فائدہ براہ راست عوام کو پہنچے گا ۔ موٹر وے ، ایٹمی طاقت بننے کا فائدہ پاکستان کو پہنچا اور آج کوئی بھی میلی آنکھ سے اسکی طرف نہیں دیکھ سکتا۔