بھارت کا جنگی جنون خطے کے مفاد میں نہیں ،حمیدگل

بھارت کا جنگی جنون خطے کے مفاد میں نہیں ،حمیدگل

راولپنڈی(اے این این) جنرل (ر)حمید گل نے کہاہے کہ بھارت جنگی جنون میں مبتلا ہے جو خطے کے مفاد میں نہیں ،ہمسایہ ملک نہ صرف لائن آف کنٹرول پر پاکستان کے اندربھی بڑے پیمانے پر جارحیت کا ارتکاب کر رہا ہے ۔جمعرات کوپاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے سنٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت صدر سوسائٹی جنرل حمید گل منعقد ہوا جس میں بریگیڈیئر عبد الرﺅف ملک، کرنل ایم ممتاز خان، کرنل وسیم راجہ ، برگیڈیئرآصف ہارون و دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس کے دوران جنرل حمید گل نے کہا کہ بھارت جنگی جنون میں مبتلا ہے جو خطے کے مفاد میں نہیں بھارت کی جانب سے ورکنگ باﺅنڈری پر غیر معمولی جارحیت سے گیارہ پاکستان شہید اور 100کے قریب زخمی ہوئے اور کئی علاقوں سے شہری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے بھارت نہ صرف لائن آف کنٹرول بلکہ پاکستان کے اندر بڑے پیمانے پر لگاتار کھلی جارحیت کا ارتکاب کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت عید کے دنوں میں جو کہ مسلمانوں کی خوشی کے دن ہیں خاص طور پر نشانہ بناتا ہے ماضی میں بھی طویل عرصہ پہلے عید والے دن دو ہنٹر ائیر کرافٹ بھجوائے جو کہ پاک آرمی نے مار گرائے تھے یہ سمجھنے کی بات ہے کہ ہماری سیاسی قیادت کیوں خاموش ہے فارن آفس کی طرف سے اوآئی سی اور اقوام متحدہ کے اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیوں سامنے نہیں آیا۔

حمیدگل

مزید : صفحہ اول