نواز اور شہباز میرے پوسٹروں سے بھی خوفزدہ ہیں‘ شیخ رشید

نواز اور شہباز میرے پوسٹروں سے بھی خوفزدہ ہیں‘ شیخ رشید

ملتان(خصوصی رپورٹر)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف میرے پوسٹروں سے بھی خوفزدہ ہے، یہ حکومت سرحدوں پر تو بھیگی بلی بنی بیٹھی ہے ‘اپنی عوام کےخلاف یہ گھٹیا ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے‘ان پر تشدد کر رہی اور گھروں پر حملے کئے جا رہے ہیں‘ یہ سمجھتے ہیں کہ ایسے حملوں سے شیخ رشید بھاگ جائے گا مگر ایسا کبھی نہیں ہو گا، کل کا جلسہ تاریخی اور سب سے بڑا ہو گا‘حملہ آوروں کو معاف کرتا ہوں‘ ایسا جاری رہا تو مارشل لاءآئے گا‘ کبھی مریم بیٹی‘ حمزہ یا بلاول کیخلاف زبان استعمال نہیں کی‘مریم کی ٹوئٹ سے دکھ ہوا۔وہ جمعرات کی شب یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آج تک اپنے اوپر ہونے والے حملوں پر کوئی ایف آئی آر تک درج نہیں کروائی ، آج والے واقعے کے بھی تمام ذمہ داران کو معاف کرتا ہوں مگر آج بتانا چاہتا ہوں کہ یہ حملہ کرنے والے مسلم لیگ ن کے جانے پہچانے غنڈے تھے اور ان سب کو میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف نے بھیجا تھا مگر تحریک انصاف کے کارکنوں نے ان گلوبٹوں کو بھگا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں چوہدری نثار سے کہتا ہوں کہ ہم لوگ اتنے دنوں سے اسلام آباد میں دھرنا دیئے ہوئے ہیں مگر کوئی گملہ نہیں ٹوٹا مگر آنسو گیس اور گولیاں چلی ہیں اور آج جو یہاں ہوا ہے ، اسی طرح لوگوں کے گھروں پر حملے جاری رہے تو مارشل لاءبھی آ سکتا ہے اور کسی بھی غیر آئینی و غیر قانونی اقدام کی ذمہ دار مسلم لیگ ن ہی ہو گی، میں یہ سمجھتا ہوں کہ اس پارٹی کے اند ہی کچھ ایسے لوگ موجود ہیں جو مارشل لاءلگوانا چاہتے ہیں، میں اس حکومت سے کہتا ہوں کہ کسی ایک بھی ایسے عہدیدار کا نام بتائیں جس کو میرٹ پر تعینات کیا گیا۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ مجھے مریم نواز شریف کی ٹوئٹ کا دکھ ہوا ہے، میں نے آج تک اپنی بیٹی مریم اور بیٹے حمزہ یا بلاول کا نام نہیں لیا لیکن وزیر آباد میں سیلاب متاثرین پر مسلم لیگ ن کے لوگوں نے حملہ کیا تو تب بھی مریم نواز نے اس کو سراہا اور آج بھی اس نے ہی حملہ آوروں کا حوصلہ بڑھایا ہے مگر میری جنگ ہمیشہ نمبر ایک سے رہی ہے

شیخ رشید

مزید : صفحہ اول