کینٹ بورڈ کے 10یونین کونسلز میں آلائشیں اٹھانے کے خصوصی انتظامات

کینٹ بورڈ کے 10یونین کونسلز میں آلائشیں اٹھانے کے خصوصی انتظامات


لاہور ( خبرنگار)لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کے زیر اہتمام عید الاضحی کے موقع پر ایگزیکٹو آفیسر عمر سعید چوہدری کی نگرانی میں 10یونین کونسلز میں قربانی کے جانوروں کی آلائشیں بروقت اٹھانے اور علاقے کو صاف ستھرا رکھنے کے خصوصی انتظامات کئے گئے۔ لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کے چیف سینٹری انسپکٹر شفیع مسیح، سینٹری انسپکٹر خالد محمود خالد اوراقبال مسیح نے علاقائی قیادت کی نشاندہی اور ہدایات کی روشنی میں مختلف شاہراؤں ، گلی محلوں اور چوراہوں پر صفائی کی اہمیت اور بورڈ کی طرف سے دی جانے والی سہولیات بارے آگاہی بینرز اور سٹیمرز لگائے تھے ۔ سی ای او عمر سعید چوہدری نے خودفیلڈ میں جا کر صدر بازار ، ماناوالہ ، بھٹہ چوک ، حسنین آباد، قاسم پورہ،میاں میر کالونی، گوہاوہ گاؤں، گلشن علی کالونی، بیدیاں روڈ اور علی پارک ایکسٹنیشن سمیت مختلف علاقوں میں صفائی کے کاموں کی نگرانی کی اور موقع پر خدمات سرانجام دینے والے سینٹری ورکرز کی کاوشوں کی بے حد تعریف کی اور انہیں شاباش دی ۔ انہوں نے شہریوں کو صفائی کی اہمیت اور افادیت کے حوالے سے خصوصی لیکچر بھی دیا ۔جنرل سیکرٹری جوائنٹ ایکشن کمیٹی عمران کیانی نے عید الاضحی کے موقع پر صفائی کے انتظامات یقینی بنانے پر سی ای او عمر سعید چوہدری اور دیگر سٹاف کی کاوشوں کو بھی سراہا اور کہا کہ لاہورکنٹونمنٹ بورڈ نے عیدالاضحی پر صفائی کے بہترین انتظامات کیے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1