نظام خلافت راشدہ ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتا ہے،خادم حسین ڈھلوں

نظام خلافت راشدہ ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتا ہے،خادم حسین ڈھلوں


لاہور(پ ر) نظام خلافت راشدہ ہی ملک کوبحرانوں سے نکال سکتا ہے ، خلفائے راشدین کی زندگیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ، ان خیالات کا اظہار اہل سنت والجماعت پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر خادم حسین ڈھلوں نے گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن لاہور میں پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ، ان کا کہنا تھا کہ آج وطن عزیز کو ہمہ جہت مسائل اور مشکلات کا سامنا ہے اور جب تک ہم موجودہ کرپٹ سسٹم سے نکل کر خلافت راشدہ کا روشن نظام نہیں اپنائیں گے اسی طرح ذلیل وخوار ہوتے رہیں گے ۔ ڈاکٹر خادم حسین ڈھلوں نے مزید کہا کہ اہل سنت والجماعت پاکستان ملک میں اسی نظام کے نفاذ کے لئے گزشتہ تین دہائیوں سے مسلسل مصروف عمل ہے اور ہماری یہ پرامن جدوجہد ہمیشہ جاری رہے گی ، اسی مقصد کو پانے کے لئے اب تک ہمارے ہزاروں کارکن اور قائدین جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں مگر ہم یہ ہزاروں جنازے اٹھا کر بھی اپنے مشن سے پیچھے نہیں ہٹے ان کاکہنا تھا کہ پاکستان اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے بنا تھا اور اس میں اسلامی نظام نافذ کر کے ہی بحرانوں سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1