دھرنے دینے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں ،اکمل خان باری

دھرنے دینے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں ،اکمل خان باری


لاہور(پ ر)مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ لاہور کے سینئر نائب صدر اکمل خان باری نے کہا ہے کہ دھرنے دینے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں ہیں،سازشی عناصر منفی سیاست سے مسلم لیگ(ن) کو عوامی خدمت سے نہیں روک سکتے ،تحریک انصاف انتخابات میں شکست کا بدلہ ملک میں پھیلتی پھولتی اور ترقی کرتی ہوئی معیشت سے لے رہی ہے،ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اکمل خان باری نے مزید کہا جمہوریت کے لئے مسلم لیگ(ن) کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ،وزیراعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے دن رات کوشاں ہیں،سیلاب زدگان کی آباد کاری تک چین نہیں بیٹھیں گے،دھرنے دینے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں ہیں،دھرنے دینے والوں کا ایجنڈا ملک کو معاشی طور پر مفلوج کرنا اور ملک میں انتشار کی سیاست کو فروغ دیکر ملک کو عدم استحقام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں،عمران خان نے جھوٹ بولنے میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے ہر روز وہ نیا جھو ٹ بولتے ہیں،یہ سازشی عناصر اپنی منفی سیاست سے مسلم لیگ(ن) کو عوامی خدمت سے نہیں روک سکتے ہیں،تحریک انصاف انتخابات میں شکست کا بدلہ ملکی معیشت کو نقصان پہنچا کر لے رہی ہے ان کے دھرنوں کی وجہ سے ملک کو اربوں ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1