آصف زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی مزید مضبوط ہوئی،نرگس فیض

آصف زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی مزید مضبوط ہوئی،نرگس فیض


لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کی رہنما اورسابق پارلیمانی سیکرٹری اسمبلی نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی جمہوری نظام کی ضامن ہے ، تبدیلی لانے کا دعوی کرنی والی جماعت کے کارکنان ناشتہ پر لڑ رہے ہیں،آصف علی زرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی مزید مضبوط ہوئی ہے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری فہم و فراست کی پوری دنیا تعریف کررہی ہے ،وہ ملک میں جمہوری نظا م کے استحکام کے لئے کام کررہے ہیں مگرمسلم لیگ (ن )غلطیوں پرغلطیاں کررہی ہے ان حالات میں ہم کب تک( ن) لیگ کے ساتھ کھڑے رہیں گے ہم حکومت نہیں جمہوریت کا ساتھ دے رہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف ملک میں تبدیلی لانے کا نعرہ لگارہی ہے مگر اس جماعت کے کارکنان ناشتے پرلڑرہے ہیں جو ایک وقت کی بھوک برداشت نہ کرسکیں وہ کیسے سیاسی کارکنان ہیں ،یہ پیپلزپارٹی کے کارکنا ن ہی ہیں جو جمہوریت کی خاطر پھانسی کے پھند ے پر جھول جاتے ہیں ،جتنی قربانیاں پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لئے دی ہیں اتنی قربانیاں کسی جماعت نے نہیں دیں،آصف علی زرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں میں نیا حوصلہ اور جذ بہ پیدا ہوا ہے وہ جمہوریت کے لئے سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں،یہ کارکنان ہمارا اثاثہ ہیں،آصف علی زرداری نے ان کارکنوں کی بہترین تربیت کی ہے ،پیپلزپارٹی سیاسی جماعت نہیں عزم وہمت کی داستان ہے ،جسے ہر سیاستدان کو پڑھنا چاہیے

مزید : میٹروپولیٹن 1