عوام مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی سے نالاں ہو چکے ہیں،محمد جمیل

عوام مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی سے نالاں ہو چکے ہیں،محمد جمیل


لاہور(پ ر) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے نوجوان چیئرمین بلاول بھٹوزرداری اپنی پارٹی کی کھوئی ہوئی سیاسی مقبولیت بحال کرنے کیلئے تندو تیز بیانات داغ رہے ہیں مگر پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان نے عوام کی نبض پر ہاتھ رکھا ہواہے ،پارٹی کے مرکزی آفس سے جاری کردہ پریس ریلیزمیں انہوں نے کہا پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے جاتی عمرہ میں بھنڈی کیساتھ لنچ کرکے سیاسی غلطی کا ارتکاب کیا جس سے پی پی پی پنجاب کے متعدد سینئر رہنما اور کارکنان ان سے ناراض ہوگئے اورپارٹی میں دراڑیں نظر آنے لگیں، یہی وجہ ہے کہ آصف علی زرداری کوہنگامی طور پر لاہور آکر سیاسی سرگرمیاں شروع کرنا پڑیں ،سابق صدر کے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری بھی اپنی پارٹی کو متوقع انتشار سے بچانے کیلئے متنازعہ بیانات داغ رہے ہیں مگر عوام کی اکثریت ا ب مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی سے نالاں نظر آرہی ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1