آرام طلب طرز زندگی دل کی بیماریوں کا سب سے بڑا سبب ہے،طبی ماہرین

آرام طلب طرز زندگی دل کی بیماریوں کا سب سے بڑا سبب ہے،طبی ماہرین


لاہور(پ ر) ادارہ فروغ طب یونانی پاکستان کے طبی ماہرین حکیم عبدالوحید سلیمانی، حکیم عروہ وحید سلیمانی، حکیم عماروحید سلیمانی، حکیم محمد افضل میو، حکیم سید عارف رحیم، حکیم سید عمران فیاض، حکیم شوکت علی سندھو، حکیم محمد عابد قصوری اور حکیم طاہر خاں نے کہا ہے کہ پاکستان اور دنیا بھر میں لوگوں کا آرام طلب لائف سٹائل دل کی بیماریوں کا سب سے بڑا سبب ہے لہذا دل کے دورے سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ طرز زندگی اور اپنے رہن سہن کا انداز تبدیل کی جائے مرغن کھانوں کے بجائے پھل اور سبزیوں کو اپنی خوراک کا لازمی حصہ بنایا جائے اور ہر شخص روزانہ کم از کم 30 منٹ ورزش کی عادت اپنائے۔ورلڈ ہارٹ ڈے کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران انھوں نے کہا کہ امراض قلب میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد میں روز افزوں اضافہ عشویش ناک ہے کیونکہ گزشتہ سال کے دوران دنیا بھر میں ایک کروڑ 73لاکھ افراد امراض قلب کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے اور اگر یہی صورت حال برقراررہی تو اگلے 15سال کے دوران دل کی بیماریوں سے مرنے والوں کی تعداد سالانہ اڑھائی کروڑ تک پہنچ جائے گی۔ اُنھوں نے کہا کہ محتاط طرز زندگی اپنا کر ہم امراض قلب سے بچ سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں لوگوں کی آگاہی کے لئے میڈیا کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ہیلتھ ایجوکیشن دی جا سکے۔ اُنھوں نے بتا یا کہ آج کل حکماء کے مطبوں پر علاج کے لئے آنے والے 30فیصد مریض 40سال سے کم عمر کے ہوتے ہیں۔ جس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے رہن سہن اور کھانے پینے کی عادات ایسی ہیں کہ لوگ ذہنی تناؤ میں زندگی گذار رہے ہیں۔ لوگ ذہنی تناؤ کم کرنے کے لئے سگریٹ اور منشیات کا سہارا لیتے ہیں لیکن نشے کا عادی ہونے کی صورت میں انہیں اس کا خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے۔ مرغن اور نشاستے والے فاسٹ فوڈ کے رواج نے ہمارے بزرگوں، مردوں، عورتوں اور بچوں کو شوگر، موٹاپے اور ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا کر دیا ہے۔ جبکہ ہمارے معاشرے میں ورزش کی عادت عام نہ ہونے کی وجہ سے بھی امراض قلب میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اُنھوں نے کہا کی طب یونانی میں دل کی بیماریوں کا علاج موجود ہے۔ اُنھوں نے مشورہ دیا کہ سلیمانی دواخانہ کا تیار کردہ عرق قلبی کا استعمال دل کے بہت امراض کیلئے انتہائی مفید ثابت ہو ا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1