تحریک انصافعوام کی طاقت سے اقتدار میں آئے گی،انجینئر یاسر

تحریک انصافعوام کی طاقت سے اقتدار میں آئے گی،انجینئر یاسر


لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ تحریک جاری رکھ کر عوام نے نئی سیاسی تاریخ رقم کی ہے لوگوں نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیاسی تحریک میں عید گزاری اور حکمرانوں کے خلاف نفرت اور تبدیلی لانے کے لیے غیر معمولی عزم کا اظہار کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف شاہدرہ کے مرکزی آفس میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر میاں مبشر یعقوب، منظور حسین، عدیل نواز، راز خان، لعل محمد خان، ارشاد سیٹھی، عطاء الرحمن، ساجد علی شاہین، عدنان سہیل اور حافظ شاہد اقبال بھی اجلاس میں موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصافکے تاریخی جلسوں نے ثابت کر دیا ہے کہ لوگ مسلم لیگ( ن )کی پالیسیوں سے عاجز آ چکے ہیں اور اب تبدیلی چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصافکسی چور دروازے سے اقتدار میں نہیں بلکہ عوام کی طاقت سے اقتدار میں آنے پرمکمل یقین رکھتی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1