بھارت پاکستانی سرحدی علاقوں کی خلاف ورزی فوری بند کرے، فیصل شامی

بھارت پاکستانی سرحدی علاقوں کی خلاف ورزی فوری بند کرے، فیصل شامی


لاہور( پ ر ) مسلم لیگ ن کے رہنما اور امیدوار برائے چیئرمین یو سی 231 فیصل مجیب شامی نے پاکستانی سرحدی علاقوں میں بھارت کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ کے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فی الفور بھارت کی طرف سے پاکستانی سرحدوں کی خلاف ورزی کا نوٹس لے وہ گزشتہ روز اخبار نویسوں سے گفتگو کر رہے تھے، فیصل شامی نے مزید کہا کہ کتنے دکھ کی بات ہے کہ بھارت نے عید کے موقع پر بھی پاکستانی بھائیوں کی خوشیوں کو چھیننے کی مذموم کوشش کی تاہم ان کا کہنا تھا کہ بھارت معصوم شہریوں پر گولہ باری سے بعض رہے بصورت دیگر ہم نے بھی چوڑیاں نہیں پہن رکھیں فیصل مجیب شامی کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں ہماری افواج میں اتنی طاقت ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے دشمن کے ارادوں کو نیست و نابود کر سکتی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4