حکمرانوں نے عوام کو سوائے دکھ اور پریشانیوں کے کچھ نہیں دیا ،سعدیہ سہیل
لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ پاکستان پر67سال سے مسلط حکمرانوں نے عوام کو سوائے دکھ اور پریشانیوں کے کچھ نہیں دیا 30 سال سے پنجاب میں اقتدار میں رہنے والی مسلم لیگ ن کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے پنجاب میں پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر فعال ہیں کیونکہ ذخیرہ اندوز حکمرانوں کے چاہنے والے ہیں وہ عوام کو لوٹ رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ایسے حالات میں عوام کے حوصلے جواب دے چکے ہیں ۔
یہی وجہ ہے کہ عوام تحریک انصاف کو اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں وہ جعلی حکمرانوں سے اپنی جان چھڑانا چاہتے ہیں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کے جذبات کو پیش کر رہی ہے جلد عوام کی ان ظالم حکمرانوں سے جان چھوٹ جائے گی اور پاکستان پر خلقِ خدا حکمرانی کرے گی۔