امریکہ اوربھارت پاکستانی سرحدوں کا تقدس پامال کر رہے ہیں،غلام عباس
لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر ) اسلامی تحریک طلباءکے قائدین غلام عباس صدیقی ، شاہد نذیر عبدالغفار،عدنان محمد عارف نے امریکی ڈرون حملوں اور بھارت کے سیالکوٹ اور شکرگڑھ ورکنگ باﺅنڈر ی پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور بھارت نے پاکستانی سرحدوں کاتقدس پامال کر کے عالمی قوانین بھی کی خلاف ورزی کی اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے امریکہ اور بھارت کھلی جارحیت پر اتر آئے ہیں ان کو جواب دینا لازم ہے قوم جواب دینے کے لئے تیار ہے حکمران جرا¿ت کا مظاہرہ کریں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے اگر بزدلی کا مظاہرہ کیا تو قوم ان کو معا ف گی امریکہ اور بھارت پاکستان کے کھلے دشمن ہیں قوم کو امریکہ اور بھارت کی بدمعاشی کو روکنے کے لئے ایک آوازہو کر ان اسلام اور پاکستا ن دشمنوں کے خلاف میدان عمل میں اترنا ہوگا اگر میری قوم خواب غفلت کی نیند سوئی رہی تو یہ ضمیر فروش مطلب پرست مفاد پرست سیاست دان امریکہ و بھارت کے ہاتھوں تمھیں بیچ دیں گے اپنے اور اپنی آنیوالی نسلوں کے روشن مستقبل کی خاطر امریکہ سمیت سب ملک وملت دشمن قوتوں کے اثر رسوخ سے آزادی لازم ہے ۔