پیپلز پارٹی کو عوام سے الگ نہیں کیا جا سکتا ، میاں ایوب

پیپلز پارٹی کو عوام سے الگ نہیں کیا جا سکتا ، میاں ایوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ سیاست برداشت کا دوسرا نام ہے اور وہ لوگ جو سیاست میں برداشت کا مادہ نہیں رکھتے تو ان لوگوں کو چاہئے کہ وہ ہمارے قائد شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے سیاست سیکھیں اگر وہ ہمارے قائد سے سیاست نہیں سیکھیں گے تو پھر پریشانی ان کا مقدر ہی رہے گی میاں محمد ایوب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو عوام سے الگ نہیں کیا جا سکتا عوام اور پیپلز پارٹی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں ہماری قیادت نے ہمیشہ طاقت کا سر چشمہ عوام کو سمجھا ہے ہمارے قائد آصف علی زرداری کے دورہ پنجاب سے ایک مرتبہ پھر پارٹی دنوں میں ہی اوپر آنا شروع ہو گئی ہے اور وہ وقت دور نہیں ہے کہ جب ہم پنجاب میں بھی اپنے قائدین آصف علی زرداری ‘ بلاول بھٹو زرداری اور میاں منظور وٹو کی قیادت میں حکومت بنائیں گے ۔