دوبھائی مقتول کی بیوہ کی جانب سے معاف کر پر بری

دوبھائی مقتول کی بیوہ کی جانب سے معاف کر پر بری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہو ر(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج اعجاز حسن اعوان نے گھریلو ناچاقی پر بڑے بھائی کو سر میں گولی مار کر قتل کرنے والے دو بھائیوں کو مقتول کی بیوہ کی جانب سے معاف کر دینے پر بری کر دیا ہے استغاثہ کے مطابق ملزمان سبحان علی ، رستم علی اور ان کے والد محمد گلزار نے 16 جنوری 2012کو گھریلو جھگڑے پر طیش میںفائرنگ کر کے قتل کر دیا تھاجس کے بعد تھانہ شیرا کوٹ پولیس نے مقتول کی بیوہ صباءبی بی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر کے چالان عدالت میں جمع کروا دیا تھا گزشتہ روز فاضل عدالت نے فریقین کے درمیان صلح صفائی ہونے پر ملزمان کو بری کر دیا مذکورہ مقدمہ میں ملوث تیسرا ملزم مقتول کا باپ محمد گلزار دوران ٹرائل وفات پا چکا ہے ۔