سیزنز گروپ آف کمپنیز سماجی ذمہ داریوں کے حوالے سے فعال کردار کا حامل ہے ،بشیر احمد

سیزنز گروپ آف کمپنیز سماجی ذمہ داریوں کے حوالے سے فعال کردار کا حامل ہے ...

لاہور(پ ر) سیزنز گروپ آف کمپنیز اپنی سماجی ذمہ داریوں کے حوالے سے ہمیشہ ایک فعال کردار کا حامل ہے اور اس گروپ کے تمام ادارے سماجی اور فلاحی خدمات کے میدان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں ان خیالات کااظہار سیزنز گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین حاجی بشیر احمد نے اپنے گروپ کے معروف برانڈ ”مینیو“ اور کے ایف سی پاکستان کی شراکت سے ایس او ایس چلڈرن ویلیج پاکستان میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ”مینیو“ اور کے ایف سی پاکستان کے تعاون سے حاصل کردہ عطیہ کی خطیر رقم کا چیک سیزنز گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین حاجی بشیر احمد اور کے ایف سی پاکستان کے سی ای او نے صدر ایس او ایس ویلج پاکستان ثریا انور کو پیش کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4