اغواءکے بعد قتل میں ملوث دو ملزمان فریقین میں راضی نامہ ہونے پر بری

اغواءکے بعد قتل میں ملوث دو ملزمان فریقین میں راضی نامہ ہونے پر بری

لاہو ر(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج اعجاز احمد بٹر نے نوجوان کو اغواءکے بعد قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان کو فریقین میں راضی نامہ ہونے کی بناءپر بری کر دیا ہے مذکورہ مقدمہ میں فاضل عدالت نے پہلے ہی 15ملزمان کو راضی نامہ ہونے پر بری کر دیا تھا استغاثہ کے مطابق ملزمان محمد جاوید اور محمد اسلم نے دیرینہ دشمنی کی بناءپر 13فروری 2004کو گھر میں گھس کر غلام مرتضیٰ عرف موتی کو اغواءکرنے کے بعد نامعلوم مقام پر لے جا کر قتل کر دیا جس کے بعد تھانہ مناواں پولیس نے مقتول کی ماں جمیلہ بی بی کی مدعیت میں مذکورہ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش مکمل ہونے پر چالان عدالت میں جمع کروا دیا تھا گزشتہ روز سماعت کے موقع پر فاضل جج نے مقدمہ مدعی کی جانب سے ملزمان کے ساتھ راضی نامہ ہونے پر ملزمان کو بری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4