واقعہ کے وقت میں گاڑی میں نہیں تھا‘ نوجوان کی ہلاکت کا افسوس ہے، عبدالقادر گیلانی

واقعہ کے وقت میں گاڑی میں نہیں تھا‘ نوجوان کی ہلاکت کا افسوس ہے، عبدالقادر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی)سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے عبدالقادر گیلانی نے لاہو رمیں اپنے محافظ کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسوس ناک واقعہ کے وقت وہ اپنی گاڑی میں موجود نہیں تھے‘ مجھے نوجوان کی ہلاکت کا ذاتی طور پر بہت افسوس ہے میں مقتول کے والدین کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں‘ میری تمام تر ہمدردیاں مقتول کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ جمعرات کو اس واقعہ پر نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے عبدالقادر گیلانی نے کہاکہ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا اس وقت وہ گاڑی میں سوار نہیں تھے جبکہ ان کے اہلخانہ موجود تھے، مجھے فون پر واقعہ کا علم ہوا۔انہوں نے کہاکہ وہ خود وی آئی پی کلچر کیخلاف ہیں،ہمیں پروٹوکول کا کوئی شوق نہیں ،جب سے میرا بھائی علی حیدر اغواہواہے ہم نے اپنی سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔ایک سوال کے جواب میں عبدالقادرگیلانی نے کہاکہ وی آئی کلچر کیخلاف بات کرنے والی جماعت کی خیبر پختونخواہ میں حکومت ہے ،میرا بھائی ملتان سے اغواہونے کے بعد قبائلی علاقوں میں ہے ،آج تک اس کا کوئی پتہ نہیں چل سکا،اغوا کے وقت ہمارے دو محافظ بھی جاں بحق ہوئے،عمران خان میرے بھائی کی بازیابی کیلئے اقدامات کریں۔
عبدالقادر گیلانی

مزید :

علاقائی -