تحریک انصاف آج ملتان میں تاریخ ساز جلسہ کر کے نئی تاریخ رقم کریگی، اعجاز چودھری

تحریک انصاف آج ملتان میں تاریخ ساز جلسہ کر کے نئی تاریخ رقم کریگی، اعجاز ...

لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان تحرےک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چو دھر ی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف آج ملتان میں تاریخ ساز جلسہ منعقد کر کے ملک میںایک نئی تاریخ رقم کرے گی،حکمرانوں کو تاریخ اور قوم کبھی معاف نہیں کرے گی (ن) لیگ نے انتخابات میں انہوں نے بڑے پیمانے پر عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا، گو نواز گو کی تحریک ملک کے کونے کونے میں پھیل چکی ہے ، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف جوکہ نئے پاکستان کے لئے جدوجہد کر رہی ہے دراصل وہ ایک فلاحی ، جمہوری ریاست ہوگی جوکہ ملک میں دس کروڑ انسان جو کہ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ان کو اپنے پاﺅ ں پر کھڑ اکرے گی ،حقیقی آزادی کی تحریک منزل کے قریب ہے ،ملتان کی عوام آج جلسے میں نیاپاکستان بنانے کے لئے بھرپورشرکت کریں ،انشاءاللہ عمران خان کی قیاد ت میں نیا پاکستان بنا کر دم لیںگے ،اس آزادی کی تحریک نے عام آدمی کو زبان دی ہے۔

اعجاز چودھری

مزید : صفحہ آخر