امریکہ کا پاکستان اور بھارت کے ما بین ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ کے واقعات پر پھر اظہار تشویش

امریکہ کا پاکستان اور بھارت کے ما بین ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ کے واقعات پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(آئی این پی) امریکہ نے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان متنازعہ سرحدی علاقے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ کے واقعات پر ایک بار پھر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت سے کہا ہے کہ وہ مذاکرات کے ذریعے معاملات کو حل کریں‘امریکہ صورتحال کو بہتر کرنے کیلئے کوششیں کررہا ہے ‘ہم پاکستان اور انڈیا کے حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں‘کشمیر کے معاملے پر ہماری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ۔امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان جین ساکی ہفتہ وار بریفنگ کے دوران میڈیا کے سوالوں کا جواب دے رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کی سرحد پر کشیدگی سے ہمیں تشویش ہے اور ہم مسلسل پاکستان اور انڈیا کی حکومتوں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ مذاکرات کے ذریعے اس مسئلے کا کوئی مناسب حل تلاش کریں۔انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ورکنگ باؤنڈری پر کشیدگی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دے رہی تھیں۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کے معاملے پر ہماری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ یہ معاملہ مذاکرات کی میز پر حل کیا جائے۔اس سے قبل منگل کے روز محکمہ خارجہ نے کہا تھا کہ امریکہ اس صورتحال کو بہتر کرنے کے لیے کوششیں کررہا ہے اور ہم پاکستان اور انڈیا کے حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ چار روز کے دوران سیالکوٹ کی ورکنگ باؤنڈری پر پاکستان کی چناب رینجرز اور ہندوستانی بی ایس ایف کے حکام کے درمیان فارنگ اور گولے باری کے تبادلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد اب 13 سے تجاوز کرچکی ہے

مزید :

علاقائی -