عیدتعطیلات کے بعد معمول کی سرگرمیاں شروع ہونے پر بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ

عیدتعطیلات کے بعد معمول کی سرگرمیاں شروع ہونے پر بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ

لاہور (کامرس رپورٹر) ملک میں عید کی چھٹیوں کے بعد معمول کی سرگرمیاں شروع ہونے سے بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہو گیا تاہم موسم میں تبدیلی کے باعث گھریلو صارفین کی بجلی کی ڈیمانڈ عید سے قبل والی سطح تک نہیں پہنچی ۔ ڈیمانڈ میں اضافہ کے باعث لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ کر دیا گیا ۔ بڑے شہروں میں گزشتہ روز4 سے 6 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 10گھٹنے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔ دوسری جانب انڈسٹری اور کمرشل صارفین کے لئے بھی لوڈ شیڈنگ میں مقررہ شیڈول کے مقابلہ میں اضافہ ہی رہا ۔ کمرشل صارفین کے لئے چودہ گھٹنے اور انڈسٹری کے لئے بارہ گھٹنے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔ انرجی مینجمنٹ سیل کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی مجموعی ڈیمانڈ 17470 میگاواٹ جبکہ پیداوار 11830 میگا واٹ رہی طلب و رسد میں 5640 میگاواٹ کا فرق رہا ۔

بجلی کی ڈیمانڈ

مزید : صفحہ آخر