تحریک انصاف کے دھرنے میں لائٹ لگانے والا الیکٹریشن دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

تحریک انصاف کے دھرنے میں لائٹ لگانے والا الیکٹریشن دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

اسلام آباد (آئی این پی) ڈی چوک اسلام آباد تحریک انصاف کے دھرنے میں لائٹ لگانے والا الیکٹریشن دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق تحریک کے انصاف کے ڈی چوک کے دھرنے میں لائٹ لگانے والا الیکٹریشن اچانک دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔ جمعرات کی صبح دس بجے اچانک دوبارہ دل کا دورہ پڑا جس سے وہ جانبر نہ ہوسکا۔ متوفی کو اس سے پہلے بھی دل کا دورہ پڑ ا تھا کہ اچانک گزشتہ روز کام کرتے ہوئے گر پڑا جس کو فوری طور پر 1122کے ذریعے پولی کلینک طبی امداد کیلئے لایا جارہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ محمد اظہر اقبال جو کہ عبداﷲ پور چک 431A فیصل آباد کا رہائشی ہے اپنے کام کے لئے یہاں پر دن رات مشقت کررہا تھا کہ اسلام آباد میں موت نے آن گھیرا۔ متوفی کی لاش کو فیصل آباد اس کے آبائی گاﺅں میں پہنچا دیا گیا۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور دیگر رہنماﺅں نے اظہر اقبال کی اس اچانک موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے اپنی دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ عمران خان نے متوفی کی لاش کو اس کے آبائی گاﺅں تک پہنچانے سمیت دیگر فوری اقدامات کی ہدایت کی

الیکٹریشن

مزید : صفحہ آخر