اسلام آباد میں تمام سرکاری اور نجی دفاتر ‘ تعلیمی ادارے 3تعطیلات کے بعد کھل گئے

اسلام آباد میں تمام سرکاری اور نجی دفاتر ‘ تعلیمی ادارے 3تعطیلات کے بعد کھل ...

 اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی دارالحکومت میں تمام سرکاری اور نجی دفاتر‘ سکول‘ کالج‘ یونیورسٹیاں عیدالاضحی کی 3تعطیلات کے بعد جمعرات کو دوبارہ کھل گئے تاہم دو ہفتہ وار تعطیلات سے قبل جمعرات کو سرکاری دفاتر میں حاضری نہ ہونے کے برابر رہی اور (آج) جمعہ کو بھی یہی صورتحال رہنے کا امکان ہے ۔ بیشتر سرکاری ملازمین عید کی سرکاری اور غیر سرکاری مجموعی طور پر 9 چھٹیاں منانے کے بعد پیر 13 اکتوبر کو ہی دفاتر میں دوبارہ نظرآئیں گے ۔ ملک بھر میں تمام بنک اور مالیاتی ادارے بھی 5 روزہ تعطیلات کے بعد جمعرات کو کھل گئے جس کی وجہ سے کافی کاروباری سرگرمیاں دیکھنے میں آئیں ، وفاق کی جانب سے تعطیلات کے اعلان کے بعد سرکاری ملازمین کی گزشتہ عید کی طرح اس بار بھی موجیں ہوگئیں‘4 ، 5 اکتوبر کو ہفتہ وار تعطیل سے پہلے ہی سرکاری ملازمین خاص طور پر دوسرے شہروں میں رہنے والے ملازمین آبائی علاقوں کو چلے گئے تھے جس کی وجہ سے عید سے قبل آخری تین ورکنگ دنوں میں سرکاری دفاتر میں حاضری انتہائی کم رہی تھی ۔ عید تعطیلات بدھ 8 اکتوبر کو ختم ہونے کے بعد اگلے دو دن جمعرات اور جمعہ ورکنگ ڈے ہیں تاہم اس دوران بھی سرکاری دفاتر میں حاضری زیادہ سے زیادہ دس سے پندرہ فیصد رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ چھوٹی عید کے بعد بڑی عید بھی سرکاری ملازمین کے لئے خوشیاں ہی خوشیاں لائی ، نجی دفاتر کے ملازمین کی نسبت سرکاری ملازمین نے اس بار بھی 9 چھٹیاں منائیں

دفاتر کھل گئے

مزید : صفحہ آخر