مانگا منڈی تیز رفتار بس بے قابو ہو کر رکشہ پر چڑھ گئی ،3نوجوان جاں بحق

مانگا منڈی تیز رفتار بس بے قابو ہو کر رکشہ پر چڑھ گئی ،3نوجوان جاں بحق

                            مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی) مانگا منڈی بس اور رکشہ کے تصادم میں رکشہ میں سوار 3 نوجوان جاںبحق تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سے قصور جانے والی بس جب شوشل سیکورٹی ہسپتال کے قریب پہنچی تو سامنے جانے والے سوزکی رکشہ کا ٹائر برسٹ ہو گیا اور وہ بے قابو ہوگیا پیچھے سے آنے والی تیز رفتار بس بے قابو ہوکر سوزکی رکشہ کے اوپر چڑھ گئی بتایا گیا کہ رکشہ کا ڈرائیور فوری چھلانگ کر فرار ہوگیا اور بس کا ڈرائیور عملہ سمیت موقع سے غائب ہوگیا سامنے کی طرف سے آنے والا مدکے دہاڑی وال کا رہائشی محمد اکرم جوکہ موٹر سائیکل پر سوار تھا وہ بھی بے قابو ہوکر بس کے نیچے گھس گیا اور شیدید زخمی ہو گیا زخمی محمد اکرم کو ہسپتال لےجایا گیا مگر زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے وہ کئی گھنٹے بعد ہسپتال میں دم توڑ گیا قریب فیکٹری سے کرین لاکر بس کواٹھا کر رکشہ نکلا گیا بتایا گیاہے کہ رکشہ میں سوار 2مسافر کوٹ جہان خان کا رہائشی 30سالہ امین چار بچوں کا باپ موقع پر جان بحق اور دوسرا مسافر تالاب سرائے کا رہائشی 35سالہ محمد یوسف بھٹی 2بچوں کا باپ بھی موقع پر جان بحق ہوگیا رکشہ میں سوار خاتون اور بچہ سمیت 4افراد شیدید زخمی ہوگئے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حادثے کی جگہ کا تعین کرتے کرتے تھانہ مانگا منڈی کی پولیس اور تھانہ رائےونڈ کی پولیس تقریباًجائے حادثہ پر 2گھنٹے بعد پہنچی تمام امدادی کاروائی مقامی لوگوں اور قریبی فیکٹری والوں نے کی تھیں ۔

جاں بحق

مزید : صفحہ آخر