لوہاری گیٹ، دوستوں نے فائرنگ کر کے دو بھائیوں کو زخمی کر دیا

لوہاری گیٹ، دوستوں نے فائرنگ کر کے دو بھائیوں کو زخمی کر دیا


لاہور(کر ائم سیل )لوہاری گیٹ کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی پر دوستوں نے دو بھائیوں اصغربٹ اور اکبر بٹ کو گولیاں مار کر زخمی کردیا اور فرار ہوگئے زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں دونوں بھائیوں کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے پولیس نے پانچ افراد کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ مقامی رہائشی اصغر بٹ اسکا بھائی اکبر بٹ اپنے جگری دوستوں خالد ،اویس ،جیدا وغیرہ محلے میں بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک کسی بات پر انکے مابین جھگڑا شروع ہوگیا جس پر خالد اویس وغیرہ نے فائرنگ کرکے دونوں بھائیوں اصغر اوراکبر کوشدید زخمی کردیا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیاتاہم اس سلسلے میں ایس ایچ او اسد قریشی نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے گئے لیکن انکے گھروں پر تالے لگے ہوئے ہیں ۔

مزید : علاقائی