مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے واقعات ، لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے واقعات ، لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل) شہر کے مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے واقعات میں شہریوں کا لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام جگہوں پر لگی آگ پر قابو پا لیا ۔تفصیلات کے مطابق شادباغ کے علاقہ میں گھر میں آگ لگنے سے دو کمروں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا جبکہ ملت پارک میں شہر ی رؤف کے گھر میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے گھر کا کچن مکمل طور پر جل گیا۔فیکٹری ایریا کے علاقہ میں نجی فیکٹری میں رکھے چھوٹے بوائلر کے پھٹنے سے فیکٹری کا ایک کمرہ تباہ ہو گیا۔ریسکیو ٹیموں نے تمام جگہوں پر پہنچ کر فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا ۔

مزید :

علاقائی -