شیخ رشید نے نفرت کے بیج بوئے آج اس کی ہی فصل کاٹ رہے ہیں، زعیم قادری

شیخ رشید نے نفرت کے بیج بوئے آج اس کی ہی فصل کاٹ رہے ہیں، زعیم قادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ شیخ رشید نے نفرت کے جو بیج بوئے آج اس کی فصل کاٹ رہے ہیں،عوام جانتے ہیں کہ شیخ رشید کا ملتان میں ”زیرو“ ووٹ بنک ہے اور درحقیقت ملتان پاکستان مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے- انہوں نے کہا کہ گو عمران گو کا نعرہ عوام کے دلوں کی آواز ہے جبکہ شیخ رشید اور عمران خان کا سازش پلان ناکام ہوچکا ہے-سید زعیم حسین قادری نے کہا کہ ملتان میں جو کچھ ہوا یہ دراصل عوامی ردعمل ہے مسلم لیگ (ن) یا حکومت کا اس سے کوئی تعلق نہیں -مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کسی بھی اشتعال انگیزی پر پرامن رہیں گے کیونکہ مسلم لیگ (ن) شائستگی اور وقارکی سیاست کرنے کی قائل ہے - انہوں نے کہا کہ تانگہ پارٹی کے رہنما اپنی سواریاں پوری کرنے کی تگ دو کررہے ہیں، پی ٹی آئی کے بل بوتے پر سیاست کرنے والے کس منہ سے مسلم لیگ (ن) پر تنقید کرسکتے ہیںسید زعیم حسین قادری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور وزیراعظم کو 18کروڑ پاکستانیوں کی حمایت حاصل ہے -

مزید :

صفحہ آخر -