پی آئی اے نے حاجیوں کی واپسی کیلئے حجاز مقدس سے آ پریشن کا آغاز کر دیا

پی آئی اے نے حاجیوں کی واپسی کیلئے حجاز مقدس سے آ پریشن کا آغاز کر دیا

لاہور(سٹاف رپورٹر)پی آئی اے کے بعد از حج آپریشن کا آغاز ہو گیا ہے۔ پہلی پروازیں لاہور، کراچی اور اسلام آباد 8 اور 9 اکتوبر کی درمیانی رات اور جمعرات علی الصبح پہنچیں۔جدہ حج ٹرمینل پر پی آئی اے کے ڈائریکٹر ایئر پورٹ سروسز اعجاز مظہر، ڈائریکٹر فلائٹ آپریشنز کیپٹن قاسم حیات، کنٹری مینیجر شہباز احمد سینئر اور ایئر لائن کے سینئر آفیشلز نے حجاج کو الوداع کیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پہلے دن 5 پروازوں کے ذریعے تقریباً 19 سو حجاج وطن واپس پہنچ گئے۔ جدہ ایئر پورٹ سے 50 سے زائد ایئر لائینز کی سو سے زائد پروازیں ایک دن میں روانہ ہو رہی ہیںاور تمام ایئر لائنز کو شدید رش کی وجہ سے آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ہمیشہ کی طرح اس بار بھی یہ توقع کی جا رہی ہے کہ ایک ہفتے میں پروازیں معمول پر آجائیں گی۔ پی آئی اے کے چیئر مین محمد علی گردیزی اور مینیجنگ ڈائریکٹر پی آئی اے شاہ نواز رحمان نے سعودیہ حج ٹرمینل پر موجود ٹیم کو حجاج کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

حج اپریشن

مزید : صفحہ آخر