گلشن اقبا ل پارک میں موٹر بوٹ اُلٹنے سے 4افراد ڈوب گئے،فوری کارروائی کرکے بچا لیاگیا

گلشن اقبا ل پارک میں موٹر بوٹ اُلٹنے سے 4افراد ڈوب گئے،فوری کارروائی کرکے ...


لاہور(کرائم سیل)اقبا ل ٹا ؤن کے علاقہ گلشن اقبا ل پارک میں موٹر بوٹ اُلٹنے کے با عث 2بچوں سمیت 4افراد ڈوب گئے جن کومقا می لوگوں نے فوری کارروائی کے بعد بچا لیا ۔بتا یا گیا ہے کہ عیداور ٹرو کے بعد موسم خوشگوار ہو نے کے باعث متعدد فیملیوں نے پارکوں کا رُخ کیا۔گز شتہ روز گلشن اقبال پارک کی جھیل میں ایک ہی خاندان کے لوگ موٹر بوٹ میں سیر کر رہے تھے کہ بوٹ میں اچا نک پا نی بھر گیا جس کے با عث بوٹ الٹ گئی اور تمام لوگ پانی میں جا گرے ۔ڈائر یکٹر پی ایچ اے فرحت عباس نے بتا یا کہ تمام لوگوں نے لائف جیکٹیں پہن رکھی تھیں جس کے با عث تمام لوگوں کو بچا لیا گیا ہے اور کو ئی جا نی نقصا ن نہ ہوا ہے ۔

مزید : علاقائی