ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت چار افرادجاں بحق ہوگئے

ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت چار افرادجاں بحق ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل)شہر میں مختلف ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت چار افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔پولیس نے شناخت نہ ہونے پر تین افراد کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دی ہیں جبکہ خاتون کی شناخت ہونے پر نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق باغبانپورہ کی رہائشی65سالہ مزمل بیگم گزشتہ روز سڑک عبور کر رہی تھی کہ ایک تیز رفتار کار کی زد میں آکر جاں بحق ہو گئی کار سوار موقع سے فرار ہو گیا ۔پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد مزمل بیگم کی نعش ورثا کے حوالے کر دی اور کار سوار کی تلاش شروع کردی ہے ۔اسی طرح سے لاڑی اڈہ میں ایک 45سالہ شخص،لوہاری گیٹ کے علاقہ میں 65سالہ شخص اور کوٹ لکھپت کے علاقہ میں 30سالہ شخص سڑک کراس کرتے ہوئے تیز رفتار گاڑیوں کی زد میں آکر جاں بحق ہو گئے پولیس نے شناخت نہ ہونے پر تمام افراد کی نعشوں کو لاوارث قرار دے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -