ون ویلرز کیخلاف خصوصی کریک ڈاؤن، 29 افراد کیخلاف مقدمات درج
لا ہور (و قائع نگا ر خصو صی ) چیف ٹریفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ عید کے موقع پر ٹریفک کی روانی کیلئے بہتر انتظامات کے ساتھ ساتھ ون ویلرز کے خلاف بھی تین روز خصوصی کریک ڈاؤن کا آغاز کرتے ہوئے 29 افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے۔ ون ویلروں کے خلاف ایس پیز کی نگرانی میں بلا امتیاز کارروائی آئندہ چار روز تک جاری رہے گی ۔ سی ٹی اونے کہا کہ عید کے موقع پر شہر میں ٹریفک کی روانی کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ۔وارڈنز نے عید کے دوران محنت سے ڈیوٹی کی جس پر وہ شاباش کے مستحق ہیں انہوں نے کہا کہ عید کے تین روز ون ویلروں کے خلاف ایس پیز کی نگرانی میں کریک ڈاؤن کا بھی آغاز کیا گیا جو آئندہ چار روز تک جاری رہے گا۔خصوصی کریک ڈاؤن میں راوی روڈ سیکٹر نے3 ، لاری اڈہ سیکٹر 1 ،مال ون1 ، مال ٹو 4 ، مال تھری 3 ،انارکلی 3 ، شادمان 2 ، اچھرہ 6 ، مزنگ 2 اور وحدت روڈ سیکٹر نے 4 منچلوں کو ون ویلنگ کرتے ہوئے حراست میں لیکر انکے خلاف مقدمات درج کروائے۔