پنجاب اسمبلی کا اجلاس نئے پروگرام کے تحت 20اکتوبر کومنعقد ہو گا

پنجاب اسمبلی کا اجلاس نئے پروگرام کے تحت 20اکتوبر کومنعقد ہو گا


لاہور(آئی این پی)پنجاب اسمبلی کا (آج) ہونے والا اجلاس اب نئے پروگرام کے تحت 20اکتوبر کو سپیکر پنجاب اسمبلی کی صدارت میں منعقد ہو گا ‘حکومت سیلاب زدگان کی امداد سمیت دیگر امور پر ایوان کو اعتماد میں لے گی ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کا اجلاس پہلے 10اکتوبر کوبلایا گیا لیکن بعدازاں اراکین صوبائی اسمبلی کی سیلاب زدگان کی امداد میں مصر وفیات کی وجہ سے اجلاس 20 اکتوبر کو بلایا گیا ہے اور اب اجلاس سپیکر رانا محمد اقبال خان کی صدارت میں20اکتوبر کو ہو گا ۔

مزید : صفحہ آخر