دو مخالف گروپوں کے مابین فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق،چار زخمی

دو مخالف گروپوں کے مابین فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق،چار زخمی


قصور(بیورورپورٹ) صدر پتو کی کے نواح ٹھینگ چک 7میں معمولی لڑائی جھگڑے کے تنازعہ پر دو مخالف گروپوں کے مابین فائرنگ کے تبادلہ میں ایک شخص جاں بحق اور خاتون سمیت4افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں شدید حالت کے پیش نظر پتو کی ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سمش الدیں گروپ اور اسامہ گروپ کے مابین عید کے روز معمولی جھگڑا ہو گیا تھا اور علاقہ کے معززین نے مداخلت کرکے معاملہ رفعہ دفعہ کروا دیا تھا مگر دونوں گروپوں نے یہ رنجش اپنے دلوں میں رکھی وقوعہ کے روز دونوں گروپوں کاآمنا سامنا ہو گیا اور دونوں جانب سے ہونیوالے فائرنگ کے تبادلہ میں سمش الدین گروپ کا ایک شخص جاں بحق جبکہ اس کے مخالف گروپ کے اسامہ اور اس کے خاتون شہناز بی بی سمیت تین افراد افتخار اور ارسلان شدید زخمی ہو گئے ۔صدر پتو کی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

مزید : علاقائی