پنڈی بھٹیاں ، مختلف واقعات میں دو خواتین کو قتل کر دیا گیا

پنڈی بھٹیاں ، مختلف واقعات میں دو خواتین کو قتل کر دیا گیا


پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار) مختلف واقعات میں دو خواتین کو قتل کر دیا گیا، تفصیلات کے مطا بق نو احی گاوٗں مصطفی آباد میں اکرم حسین ولد محمد عباس نے بندوق بارہ بور سے فا ئر نگ کر کے اپنی بہن نجمہ بی بی کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا، صدر پو لیس تھا نہ پنڈ ی بھٹیاں نے مقد مہ درج کر کے لاش تحویل میں لیکر پو سٹ مار ٹم کے لئے بھجو ادی جبکہ قتل کی وجہ گھر یلو لڑائی جھگڑے بیان کیا جاتا ہے ، مقتولہ نجمہ بی بی شادی شدہ تھی۔ جبکہ نواحی گاوٗں پیر کمال میں سسرالیوں نے ہتھوڑے سے وار کر کے شادی شدہ شہناز بی بی کو قتل کر دیا۔کسیسے پو لیس نے ملزمان مقتولہ کا دیور ناظم علی ، سسر با طے خان ، رسولاں بی بی نند کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتشیں شروع کر دی ہے۔

مزید : علاقائی