مختلف وارداتوں میں شہری موٹر سائیکل ،نقدی اور موبائل سے محروم

مختلف وارداتوں میں شہری موٹر سائیکل ،نقدی اور موبائل سے محروم


ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)ڈکیتی چوری کی دو مختلف وارداتوں میں شہری موٹر سائیکل ،نقدی اور موبائل فون سے محروم تفصیل کے مطابق رمضان ٹاؤن کا رہائشی محمد ندیم اپنی موٹر سائیکل125پر سوار بازار سے سودا سلف لے کر گھر واپس جا رہا تھا کہ سٹیڈیم روڈ پر کھڑے دو مسلح ڈاکوؤں محمد رضوان اور ایک کس نامعلوم جسے بعد میں پہچان لیا گیانے روک کر اسلحہ کے زور پر اس سے 3500رو پے نقدی اور قیمتی موبائل فون چھین لیا جبکہ موضع ڈوگری مسلم کا رہائشی ڈسکہ بازار مین خریدار کے لئے آیا اور اپنی موٹر سائیکل نمبریSTN/9181بازار کے باہر کھڑی کر کے بازار خریداری کے لئے چلا گیا تھوڑی دیر کے بعد واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب تھی جسے نامعلوم چور چرا کر لے گئے تھانہ سٹی پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کر لیا۔

مزید : علاقائی