پولیس عید کی چھٹیاں مناتی رہی، شہری ڈاکوؤں کے ہا تھوں لٹتے رہے

پولیس عید کی چھٹیاں مناتی رہی، شہری ڈاکوؤں کے ہا تھوں لٹتے رہے


وزیر آباد ( نا مہ نگار ) پولیس عید کی چھٹیاں مناتی رہی شہری ڈاکوؤں کے ہا تھوں لٹتے رہے لاکھوں کی نقدی ،قیمتی موبائل فونز سے محروم مزاحمت پر مار بھی کھانی پڑی پولیس کے اعلٰی احکام سے تھانہ سٹی میں ذمہ دار آفسر تعینات کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سٹی کے محتلف علاقوں میں جہاں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر ہے وہی چوری ڈکیتی کی وارداتیں روز کا معمول بن چکی ہیں جبکہ پولیس آئے روز لاہوری دروازہ چوک میں ناکہ لگا کر شریف شہریوں کو موٹر سائیکل پکڑنے میں اور بعد میں نذرانہ لے کر چھوڑنے میں مصروف رہتی ہے۔جبکہ چور ڈکیٹ سر عام ناکے لگا کر لوگوں کو لوٹتے رہتے ہیں عید کے تیسرے روز سرِشام ہی عارف شہید روڈ پر تین ڈاکوؤں نے ناکہ لگا رکھا تھا اور وہاں سے گزرنے والوں کو گن پوائنٹ پر لوٹتے رہے گھکہ میتر کا رہائشی فضل میراں جو کہ دودھ فروش ہے اس سے نئی موٹر سائیکل ہنڈا 70 نمبری GAO-9629 اور تین ہزار نقدی ،محمد آفتاب محلہ سٹی پارک ایک لاکھ تین ہزار نقدی ،موبائل فون مالیت تیس ہزار، عامر سمراء و دیگر رہگیر ہزاروں روپے نقدی سے محروم ہوگئے ڈاکوؤں نے مزاحمت پر راہگیروں کو تشدد کا نشانہ بنایا پولیس کو واقع کی اطلاع دی گئی مگر موقع پر نہ پہنچ سکی کیونکہ زیادہ تر پولیس ملازمین عید کی چھٹیاں گزارنے گھروں میں گئے ہوئے تھے اہل علاقہ نے CPO گوجرانوالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس تھانہ سٹی میں ذمہ دار آفسر لگایا جائے جو کرائم کو کنٹرول کر سکے۔

مزید : علاقائی