لاہور پولیس نے ماہ ستمبر میں 54 گینگز کے 164 ملزموں کو گرفتار کیا ان کیخلاف 207 مقدمات ٹریس ہوئے

لاہور پولیس نے ماہ ستمبر میں 54 گینگز کے 164 ملزموں کو گرفتار کیا ان کیخلاف 207 ...

لا ہو ر (کرا ئم سیل ) ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرفکی رہنمائی اور خصوصی ہدایات پر لاہور پولیس نے رواں سال کے ماہِ ستمبرکے دوران عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 54گینگز کے164ملزمان کو گرفتار کیا ،ان کے خلافمختلف نوعیت کے207مقدمات ٹریس ہوئے جبکہ گینگزکی برآمدگی تقریباًایک کروڑ،42لاکھ70 ہزار روپے ہے۔اسی طرح ستمبرمیں مجموعی طور پر547اشتہاری اور767عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرفنے لاہور پولیس کے تمام افسران کو ہدایت کی تھی کہ شہر میں امن وامان کی فضا کو برقرار رکھنے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اورجرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کریں جس پرلاہور کی تمام ڈویژنز میں قانون شکن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلافسخت قانونی کارروائی کی گئی اور مجموعی طور پر ماہِ ستمبرکے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہر کرتے ہوئے54گینگز کا قلع قمع کرتے ہوئے164ملزمان کو گرفتار کیاگیا جبکہ ان کے خلاف207مقدمات ٹریس ہوئے اور 547 اشتہاری ملزمان جن میں Aکیٹیگری کے 77 ، B کیٹیگری کے470اور767عدالتی مفرو ر ا ن ، Aکیٹیگری کے27اور Bکیٹیگری کے 740شامل ہیں کو گرفتار کیا گیا۔اسی دوران ناجائزاسلحہ کے 404 مقدمات درج ہوئے جن میں405ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے 14 رائفلیں ، 20 بند و قیں ، 347 ریوالورز وپسٹلز، 03 خنجراور1993گولیاں برآمد کی گئیں جبکہ منشیات کے 624 مقدمات درج ہوئے جن میں639ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 23کلو 114 گرام ہیروئن،162کلو519گرام چرس ،8 کلو250 گرام افیون اور8577شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔اسی طرح قماربازی کے 103 مقدمات درج ہوئے جن میں492ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے جوئے پر لگائی گئی4لاکھ سے زائد رقم برآمد ہوئی، قحبہ خانے کے30مقدمات درج ہوئے جن میں 142 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔اسی طرح ماہِ ستمبرمیں خصوصی مہم کے دوران ون ویلنگ ،قبضہ گروپ ،پتنگ بازی ،ہوائی فائرنگ ، لاؤڈ سپیکر ، گداگری ،فارنر ایکٹ،میرج ایکٹ اورپرائس کنٹرول کی خلافورزی کرنے پر399 ملزمان کے خلاف353مقدمات رجسٹر کیے گئے ۔

مزید : علاقائی