مناواں میں سرچ آپریشن 5 افغان مہاجرین سمیت 30 مشکوک افراد گرفتار

مناواں میں سرچ آپریشن 5 افغان مہاجرین سمیت 30 مشکوک افراد گرفتار

لاہور(کرائم سیل) صوبائی دارالحکومت میں ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے منا واں کے علا قے میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا ،سرچ آپریشن کے دوران پانچ افغان مہاجرین سمیت تیس سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔پولیس نے گھر گھر تلاشی کے علاوہ گیسٹ ہاوسز،ہوٹل اور،فلیٹس بھی چیک کئے ۔ایس پی کینٹ ندیم کی ہدایت پر ایس ایچ اومناواں ملک راحیل امجدنے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ مناواں کے اردگرد رنگ روڈ کچی آبادی میں سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار ہونے والے مشکوک افراد کے پاس کوئی شناختی کارڈ یا کوئی شناختی دستاویزات موجود نہیں تھیں۔ پولیس نے دیگر علاقوں میں واقع گیسٹ ہاوسز ،ہوٹلوں کی بھی چیکنگ کی جہاں سے پانچ افغان مہاجرین کو شک کی بناء پر گرفتار کرکے انکو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔پولیس کے مطابق محرام الحرام سے قبل شہر میں مشتبہ فراد کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری رہے گا اس حوالے سے پولیس رات گئے تک مختلف حساس علاقوں میں سرچ آپریشن جاری رکھے گی۔

مزید : علاقائی