شاہدرہ؛ ڈکیتی مزاحمت میں زخمی ہونیوالا 3 بچوں کا باپ ہسپتال میں دم توڑ گیا

شاہدرہ؛ ڈکیتی مزاحمت میں زخمی ہونیوالا 3 بچوں کا باپ ہسپتال میں دم توڑ گیا

لاہور(کرائم سیل) شاہدرہ کے علاقہ میں ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہونے والا 3بچوں کا باپ زندگی کی بازی ہار گیا ،پولیس نے مقتول کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق غازی روڈ کا رہائشی شاہ نواز شاہدرہ کے علاقہ میں موجود پی ایس او پمپ پرسیکیورٹی گارڈ کے فرائض سرانجام دیتا تھا۔ دو روز قبل رات کے وقت 3ڈاکوؤں نے پمپ پر ڈکیتی کی کوشش کی جس پر شاہ نواز نے مزاحمت کی لیکن ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گیا۔ریسکیو 1122نے زخمی کو میو ہسپتال میں منتقل کیا لیکن وہ دو دن تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلارہنے کے بعد گزشتہ روز زندگی کی بازی ہار گیا۔پولیس نے مقتول کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید : علاقائی