پاکستانی ہیکرز نے پریس کلب انڈیا کی ویب سائٹ ہیک کرلی

پاکستانی ہیکرز نے پریس کلب انڈیا کی ویب سائٹ ہیک کرلی
پاکستانی ہیکرز نے پریس کلب انڈیا کی ویب سائٹ ہیک کرلی

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے ہیکرزکے درمیان جنگ تیزہوگئی ہے اور پاکستانی ہیکرز نے پریس کلب آف انڈیا کی ویب سائٹ ہیک کرکے اس پر پاکستان کاجھنڈا لگادیا اورمستقبل میں بھارت کی تمام سرکاری ویب سائٹس ہیک کر نے کادعویٰ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہیکرمیڈی زیوکس نے خبردار کیاہے کہ بھارت میں تمام کریڈٹ کارڈز،بینک اکاﺅنٹس اورآن لائن حکومتی امورسخت خطرے میں ہیں۔ ہیکرزکایہ بھی کہناتھاکہ بھارت کارویہ انسان دشمن ہے ، بھارت نے جموں وکشمیر میں اوراب سرحد پرلاکھوں معصوم کشمیریوں اورپاکستانی مسلمانوں کوقتل کیاہے جن میں معصوم بچے بھی شامل تھے اوروہ اس قتل عام کو روکناچاہتے ہیں۔

مزید : قومی