لیسکو نے 5مرلہ مکان کے مالک کو 50ہزارروپے کا بل بھجوا دیا

لیسکو نے 5مرلہ مکان کے مالک کو 50ہزارروپے کا بل بھجوا دیا
لیسکو نے 5مرلہ مکان کے مالک کو 50ہزارروپے کا بل بھجوا دیا

  

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لیسکو نے لاہور پولیس لائنز میں تعینات اے ایس آئی کے 5مرلہ مکان کا بجلی کا بل 50ہزار روپے بھجوا دیا۔اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی )محمد سلیم کے مطابق چونگی امرسدھو کے علاقے قینچی میں اس کا 5مرلہ کا مکان ہے ، وہ کو ئی ایئر کنڈیشنر استعمال نہیں کرتا جب کہ فریج بھی صرف گرمیوں میں ہی استعمال ہوتا ہے ۔محمد سلیم کے مطابق لیسکو حکام نے شکایت کے باوجود غلط میٹر ریڈنگ کا نوٹس نہیں لیا اور پچاس ہزار 229 روپے بل بھجوا دیا۔

مزید : لاہور