جنگل کا بادشاہ جنگلی بھینسوں کی بھگدڑ میں کچلا گیا

جنگل کا بادشاہ جنگلی بھینسوں کی بھگدڑ میں کچلا گیا
جنگل کا بادشاہ جنگلی بھینسوں کی بھگدڑ میں کچلا گیا

  


لندن (ویب ڈیسک) جنوبی افریقہ میں جنگلی بھینسوں میں بھگدڑ مچی تو وہ پہلے سے زخمی شیر کو کچلتی ہوئی نکل گئیں ،ان منظر کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا۔ جنوبی افریقہ کے نیشنل پارک میں جنگلی بھینسوں کا شیر پر یہ حملہ اس قدر خوفناک تھا کہ وہ زخمی ہونے کے بعد دم توڑ گیا، شیر کے بھاگنے میں دقت کا ایک سبب اس کا زخمی ہونا بھی تھا کیوں کہ وہ ایک لڑائی میں تھوڑا سا زخمی ہونے کے باعث اپنی روایتی رفتار کے ساتھ نہیں بھاگ سکا تھا ،شیر نے خود کو گھاس میں چھپانے کی کوشش بھی کی لیکن پھر بھی وہ آنے والے عتاب سے نہ بچ سکا ، جنگلی جانور جب لگا تاراس کے اوپر سے گزرتے رہے تو ا س میں دم خم نہ رہا۔

مزید : تفریح