منگیتر کے نہ آنے پر نوجوان نے خود کو گولی مارلی
ہارون آباد (ویب ڈیسک) منگیتر کے نہ آنے پر نوجوان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ گلشن اقبال کالونی کے رہائشی ذیشان عید کے تیسرے روز موبائل فون پر اپنی منگیتر کو ملنے کا کہا اور دھمکی دی اگر وہ نہ آئی تو وہ خود کو گولی مار لے گا۔ذیشان کی منگیتر اس سے ملنے نہ آئی جس پر اس نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔خاندانی ذرائع کے مطابق ذیشان سعودی عرب میں مقیم تھا اور عید پر گھر آیا ہوا تھا ،واقعے کے اگلے روز اس کی سعودی عرب روانگی تھی۔پولیس نے لاش قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔