گورنر پنجاب چودھری سرورنے گورنر ہاﺅس خالی کردیا

گورنر پنجاب چودھری سرورنے گورنر ہاﺅس خالی کردیا
گورنر پنجاب چودھری سرورنے گورنر ہاﺅس خالی کردیا

  


لاہور (ویب ڈیسک) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے گورنر ہاﺅس خالی کر کے ڈیفنس کے علاقے میں کرائے پر گھر لے لیا ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب نے نجی رہائشگاہ میں منتقل ہونے کا فیصلہ کرلیا جبکہ وہ گورنر ہاﺅس کو صرف اپنے آفس کے طور پر استعمال کریں گے۔ چودھری محمد سرور کی کی طرف سے نجی رہائشگاہ لینے کا فیصلہ ان کی آئندہ سیاست کے حوالے سے بڑی اہمیت کا حامل ہے، اس اقدام سے ایک طرف وہ نہ صرف خود سے حکومت کا احسان کا بوجھ ہلکا کرنے کا اشارہ دیں گے بلکہ اس طرح وہ مستقبل میں پاکستان اور پنجاب میں بھرپور سیاست کا بھی عندیہ دیں گے۔

مزید : قومی