فلم ”دل والے دلہنیا لےجائیں گے “نے انوکھا ریکارڈ بنا ڈالا

فلم ”دل والے دلہنیا لےجائیں گے “نے انوکھا ریکارڈ بنا ڈالا
فلم ”دل والے دلہنیا لےجائیں گے “نے انوکھا ریکارڈ بنا ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بالی ووڈ فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے نے انوکھا ریکارڈ قائم کیا ہے، فلم ممبئی کے ایک سنیما میں 19 سال سے پردہ سکرین کی زینت بنی ہوئی ہے۔
 شرارتوں اور رومانس سے بھرپوراس فلم میں کاجول اوربالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی جوڑی نے چارچاند لگائے، 1995ء میں بننے والی اس فلم نےکامیابیوں کے کئی ریکارڈز توڑے ہیں۔
ممبئی کے مراٹھا مندر سنیما اس کی نمائش انیس سال سے لگاتارمیں جاری ہے، رومانس کے ساتھ فلم میں ایکشن اور کامیڈی کا تڑکا لگا ہے، فلم کو سنیما پر لگے دسمبر میں 1000 ہفتے ہوجائیں گے ، جس کے بعد فلم کی نمائش روک دی جائے گی۔
فلم نے اب تک 122 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔

مزید :

تفریح -